شاعری — محمد وارث

نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

نہ دل کو ہے نہ جاں کو ہی قرار اب جنوں ہو کہ رہا اپنا شعار اب نظر بدلی تو بدلے سارے منظر ترا ہی جلوہ ہے اے میرے یار اب کلی دل کی گئی مرجھا ترے بعد بلا سے آئے گلشن میں بہار اب پلائی ہے نظر سے مے جو تو نے اترنے کا […]

مکمل تحریر پڑھیے »

دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

دنیا میں تری درد کا درمان نہیں ہے ہر سمت خدا ہیں، کوئی انسان نہیں ہے طاقت کے نشے میں جو لہو سچ کا بہائے ظالم ہے، لٹیرا ہے، وہ سلطان نہیں ہے یہ بات غلَط ہے کہ میں باطل کو نہ جانوں یہ سچ ہے مجھے اپنا ہی عرفان نہیں ہے جو آگ سے […]

مکمل تحریر پڑھیے »

رباعی
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

رباعی بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے

مکمل تحریر پڑھیے »

جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں رہا ہوں مثلِ گل میں اس جہاں میں کہوں جس سے میں دل کی بات ساری تلاش اس کی ہے بحرِ بیکراں میں لَہک اٹھتے ہیں سب ہی داغ پھر سے بہار اس دل پہ آتی ہے خزاں میں نظر آتا ہوں جو پتھّر کی صورت ہوں کشتہِ […]

مکمل تحریر پڑھیے »

رباعی
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

شکوہ بھی لبوں پر نہیں آتا ہمدَم آنکھیں بھی رہتی ہیں اکثر بے نَم مردم کُش یوں ہوا زمانے کا چلن اب دل بھی دھڑکتا ہے شاید کم کم

مکمل تحریر پڑھیے »

اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے بابری مسجد ہو یا سُمنات ہو دے بدل ہر زاویہ وہ دفعتاً کُل نفی کے ساتھ جو اثبات ہو زخم دل کے چین سے رہنے نہ دیں روزِ روشن ہو کہ کالی رات […]

مکمل تحریر پڑھیے »

میری ایک رباعی
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

انسانِ کبیر کیسے ہے کائنات؟ یا ہیں مجبورِ محض یہ دن اور رات؟ سر مارا بہت مگر نہ پایا یہ راز اب کھول خدایا تُو ہی مجھ پر سچ بات

مکمل تحریر پڑھیے »

رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

رازِ معراجِ ظاہرا کیا ہے شانِ احمد، مرے خدا کیا ہے اس گدائے کوچہء دلبر کو اَ رِ نی کا یہ آسرا کیا ہے راہِ عشقِ بتاں میں کب سوچا ابتدا کیا تھی، انتہا کیا ہے جلوہ گر ہے جمالِ واحد ہی ہم نہ جانیں کہ دوسرا کیا ہے بے خودیء وصال میں بُھولا اُس […]

مکمل تحریر پڑھیے »

غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟ فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد کار و بارِ جنوں وبال نہیں نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں مستِ جامِ […]

مکمل تحریر پڑھیے »

عجب کرشمہ بہار کا ہے
admin نے Saturday، 27 June 2009 کو شائع کیا.

عجب کرشمہ بہار کا ہے نظر نظر جلوہ یار کا ہے ہم آئے ہیں کشتیاں جلا کر ڈر اب کسے نین کٹار کا ہے شجر کٹا تو جلا وہیں پر یہ قصّہ اس خاکسار کا ہے رہے گی نم آنکھ عمر بھر اب معاملہ دل کی ہار کا ہے تپش میں اپنی ہی جل رہا […]

مکمل تحریر پڑھیے »


جملہ حقوق بحق "نوائے ادب" محفوظ ہیں.
ورڈ پریس "نوائے ادب تھیم" منجانب م بلال م