اصل نام: اعجاز اختر
والد: صادقؔ اندوری
والدہ: عبیدہ انجمؔ
پیدائش: ۲۲ جنوری ۱۹۵۰ء جاؤرہ، ضلع رتلام، مدھیہ پردیش، ہندوستان، ابتدائی تعلیم اندور میں، اس کے بعد ۱۹۶۸ میں علی گڑھ۔ خاندان کی ہجرت ۱۹۶۹ء سے۔
تعلیم: ایم ایس سی، جیالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، یو ۔پی۔ (۱۹۷۳ء)
ملازمت: ۱۹۷۴ تا ۱۹۷۵، لکچرر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، یو پی
۱۹۷۵ تا حال: جیالوجیکل سروے آف انڈیا، موجودہ پوسٹنگ بطور ڈائریکٹر (سلیکشن گریڈ)، حیدر آباد، اے۔ پی۔
ادبی سرگرمیاں:
پہلی تخلیق: پندرہ روزہ ’نور‘ رامپور، ۱۹۵۹، طفلانہ ادبی سر گرمیاں جاری، اشاعت: پیام تعلیم، دہلی
مدیر: ’کھلتی کلیاں‘ بچوں کا صفحہ، روزنامہ ’سفیر مالوہ‘ اندور (۱۹۶۵ تا ۱۹۶۷)
پہلی ادبی کاوش مطبوعہ ’سفیر مالوہ‘ ۱۹۶۶، معیاری جریدے میں، ’کتاب‘ لکھنؤ، جولائی ۱۹۶۷
کتابیں۔۔ محض برقی ، اب تک
نظم: صاد۔ طویل نظم
صاد اور دوسری نظمیں۔ نظموں کا مجموعہ
تحریرِ آبِ زر۔ غزلوں کا مجموعہ
اپنی برہنہ پائی پر۔ غزلوں کا مجموعہ
ناولٹ: مائل بکرم راتیں
افسانے: تتلی کے پر
سفر نامہ: اللہ میاں کے مہمان (حج ۱۹۹۷ء)
شریک حیات: صابرہ اعجاز
اولادیں:۱۔ کامران صابر، بیٹا، پٹرولیم انجینئر، ہیوسٹن، ٹکسس، امریکہ
۲۔ نبیلہ اعجاز۔ بیٹی، طالب علم ایم ایس، حساب، سان ہوزے یونیورسٹی، سان ہوزے، کیلی فورنیا (شوہر: نیاز سید، الکٹرانک انجینئر، این ویڈیا، سانٹا کلارا، کیلی فورنیا