السلام علیکم

پہلے تو مجھے مبارک ہو کہ میری چھوٹی بہن جس کی اور میری شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس کے ہاں اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا ہے۔

اب اس کے نام رکھنے کے لیے سب نام بتا رہے ہیں لیکن بہن کا چھوٹا دیور کہتا ہے بیٹے کا نام “ایان” رکھو مجھے ایان نام پسند ہے۔ میں نے کہا نام کا مطلب کیا ہے تو کہنے لگا “اللہ کا تحفہ” لیکن میں نے یہاں نیٹ پر سرچ کیا ہے ایک دو جگہ پر ایان نظر آیا ہے لیکن اس کا کوئی مطلب نہیں لکھا ہوا اس کے علاوہ “عیان” لکھا ہوا ملا ہے جس کا مطلب ہے ظاہر کرنا یا نظر لگانا آپ میں سے کسی کو پتہ ہے ایان کا مطلب یا یہ کون سی زبان کا لفظ ہے تو پلز جلد انفارم کریں شکریہ