ٹورنٹس نے بڑی سہولت مہیا کر دی ہے ہم وہاں سے ونڈوز تک کو کاپی کر سکتے ہیں لیکن ونڈوزکو کاپی کرنے کے بعد انسٹال کرنے کے لیئے بوٹیبل ڈسک بنانی پڑتی ہے اس کے لیئے ہمیں ایک عدد سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ لیکن اگر آپ ڈی وی ڈی یا سی ڈی نہیں لینا چاہتے تو میں آج آپ کو یو ایس بی کو بوٹیبل بنانا سیکھاتا ہوں ۔ آپ یو ایس بی کو بوٹیبل بنا کر اس کے ذریعے ونڈوز وغیرہ انسٹال کرنے کے بعد اسے فارمیٹ کر کے دوبارہ اپنے روٹین کے کاموں کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

اب ٹیوٹوریل شروع کرتے ہیں یہاں میں نے دو فائلز اپلوڈ کی ہیں boot_software.zip اور command.rar پہلے آپ ان کو ڈاؤنلوڈ کر لیں۔

تصویر نمبر ۱


جیسا کہ تصویر نمبر ایک میں سرخ ڈبے سے فولڈر دیکھایا گیا ہے آپ اسی طرح BOOT نام سے ایک فولڈر بنائیں اور command.rar والی فائل کو اس میں ایکسٹریکٹ کر لیں ۔ اس کے بعد boot_software.zip والی فائل کو ایکسٹریکٹ کر کے انسٹال کرلیں۔ بمشکل ایک منٹ کی انسٹالیشن کے بعد آپ کے ڈیکسٹاپ پر ایک آئیکون بن جائے گا جیسا کہ تصویر نمبر ایک میں نیلے رنگ کے ڈبے میں دیکھایا گیا ہے۔ اس پر ڈبل کلک کریں آپکے سامنے ایک ونڈو کھل جائے گی۔ جو کہ تصویر نمبر ایک میں دیکھائی ھوئی ہے ۔
اب آپ اس میں Device والی جگہ پر ڈراپ ڈاؤن مینیو کی مدد سے اس یو ایس بی ڈرائیو کو سیلیکٹ کر لیں جس کو بوٹیبل بنانا ہے ۔ پھر create a Dos startup disk کو چیک کردیں جیسا کہ تصویر نمبر 1 میں دیکھایا گیا ہے۔ using Dos System file located at: کو سیلکٹ کریں اور پھر براؤز کا بٹن دبائیں۔

ٹصویر نمبر ۲


اب آپ کے پاس براؤز فار فولڈر والی ونڈو کھل جائے گی جیسا کہ تصویر نمبر 2 میں دیکھایا گیا ہے ۔ اس کے بعد آپ نے BOOT والے فولڈر کو سیلیکٹ کرنا ہے اور پھر اوکے کر دینا ہے اب آپ کے پاس اس فولڈر کا پاتھ ظاہر ھو جائے گا جیسا کہ تصویر نمبر 1 میں تیر کے نشان سے دیکھایا گیا ہے۔
اور پھر Start پر کلک کردیں۔ اس کے بعد پراگریس بار میں دسک فارمیٹنگ کی پراگریس ظاہر ھونا شروع ھو جائے گی ۔
دو باتوں کا خیال رکھیے گا اگر آپ ایکس پی انسٹال کر نا چاہ رہے ہیں تو آپ کی یو ایس بھی 2 GB کی ھونی چاہیے یا پھر جتنا سائز ونڈوز کے source کا ہے اس سے کچھ زیادہ ہی سائز ھونا چاہیے اور اگر ونڈوز 7 کرنا چاہ رہے ہیں تو کوشش کریں کہ یو ایس بھی کا سائز 4 GB ھونا چاہیئے ۔اور دوسرا خیال یہ رکھیے گا کہ اگر یو ایس بھی میں کوئی اہم ڈیٹا موجود ہو تو اس کو سیو کر لیجیے گا کیونکہ یہ پروسیس آپ کی یو ایس بی کو ایک دفع فارمیٹ کرے گا جس سے آپکا ڈیٹا ضائع ھو سکتا ہے۔
اس کے بعد آپ اس فولڈر کو کھلیں جس میں ونڈو کا سورس موجود ھو جیسا کہ تصویر نمبر 1 میں دیکھایا ہے کالے دائرے کے ساتھ۔ اب اس فولڈر کو کھولیں اور اس کی تمام تر فائلز کو کاپی کر کے یو ایس بی میں پیسٹ کردیں ۔جیسا کہ تصویر نمبر 3 میں دیکھایا گیا ہے۔
تصویر ۳
اس سارے پراسیس کو کرنے کے بعد آپ پی سی کو ریسٹارٹ کریں اور پھر بوٹ سیٹپ میں جاکر فسٹ بوٹیبل ڈیوائیس یو ایس بی کو سیلیکٹ کرلیں ۔ اور پھر اس یو ایس بی سے اپنی ونڈو انسٹال کری
boot_software.zip
command.rar