ملک ، مرزا اور میں

کرکٹ اور ٹینس کی شادی انڈیا اور پاکستان کے لیے بھی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے سب لوگ اس پر لکھ رہے ہیں تو سوچا میں بھی لکھ لوں۔ کچھ دن پہلے میرے پاس ایک انڈین آیا تھا (ہندو ہے لیکن میرا اچھا کسٹمر ہے) اس نے مجھ سے پوچھا آئی پی ایل دیکھ رہے ہو بڑے مزے کے میچ ہو رہے ہیں
میں نے کہا یار میں آئی پی ایل نہیں دیکھ رہا 
اس نے پوچھا کیوں
میں نے کہا آپ نے ہمارا کوئی کھیلاڑی شامل نہیں کیا تو میں کیوں دیکھوں
تو اس پر وہ بہت زور کا ہنسا اور مجھ سے مذاق کرنے لگا میں نے بھی اس کو مذاق سمجھا اور بات کو ہنسی میں اڑا دیا
لیکن آج پھر ہو آیا اور آتے ہی پھر پوچھا ابھی تک آئی پی ایل نہیں دیکھ رہے 
تو میں نے پھر نہیں میں جواب دیا
تو پھر اسی طرح ہنسا لیکن کچھ دیر کے لیے
میں نے کہا اچھا یار آئی پی ایل کو چھوڑو بتاو شادی کب ہو رہی ہے
وہ سمجھا اس کی شادی
کہتے ہے جب انڈیا جاؤں گا تو شادی ہو جائے گی
میں نے کہا نہیں یار تمہاری نہیں
ثانیہ مرزا کی
اس پر اس کا منہ سرخ ہو گیا اور میں ہنسنے لگا
کہتا ہے یہ شادی نہیں ہوگی کیونکہ شعیب ملک کی پہلے بھی شادی ہو چکی ہے
او اس کے بعد بار بار وہ موضوع تبدیل کرنے کی کوشش کرتا رہا  لیکن میں اس کو پھر 15 اپریل پر ہی لے آتا
وہ جب بھی آتا تو جاتے وقت آئی پی ایل کی بات کرتا لیکن اس دفعہ وہ خاموش جا رہا تھا لیکن میں نے 15 اپریل کی بات نا چھوڑی
اس ساری کہانی کا نتیجہ یہ کہ جہاں پاکستانیوں کو اس شادی پر خوشی ہے وہاں ہندوستانیوں کو اس پر افسوس بھی ہے

 

“یہ خوشی کا لفظ جعفر بھائی سے چھپ کر کہہ رہاہوں ہی ہی “

:D :D :D :D :D