انسانیت ری انسٹال پر ایک تبصرہ
کچھ دن پہلے میں نے انسانیت ری انسٹال۔ لکھا تھا اس پر پاک نیٹ کے ایک رکن بدرالزمان صاحب نے ایک تبصرہ کیا جو مجھے بہت پسند آیا سوچا آپ سے بھی شئیر کر دوں تو کہتے کچھ یوں ہیں۔
خرم بھائی بہت خوب لکھا اپ نے ۔ ۔ ۔ لیکن بتاتا چلوں کہ خوش قسمتی سے انسانیت کی سی ڈی اور User’s Manual نہ صرف موجود بلکہ Scratch & Errors Free ہے۔
یہ 2in1پیکج قرآن کہلاتا ہے۔ جب آپ اس کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ کے اندر کی ونڈو ریپئر ہونے لگ پڑتی ہے۔اسکے ا یررز ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ کے دماغ کی ہارڈ ڈسک جو غیر معمولی رفتار سے چل رہی ہوتی ہے اور کسی وقت بھی اسکے خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسکی سرفیس سے بیڈ سکٹرز ختم ہو جاتے ہیں اور وہ نارمل رفتار سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
انسانیت کی ونڈوز کے پروگرام بہت جلد جلد کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی قسم کا وائرس اٹیک ہو بھی جائے تو بھی ونڈوز کا سیلف ڈیفنس سسٹم اس قدر مضبوط ہوتا ہے کہ فوراً اللہ کے سرور سے رابطہ کر کے نئی وائرس ڈیفینشن ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہے۔
کمال کی بات ہے کہ یہ پیکج بالکل مفت ہے بلکہ اسکے ساتھ اضافی بونس کے طور پر شدید مالی فوائد بھی دئیے گئے ہیں۔ اگر آپ اس User’s Manualکو پرھیں تو معلوم ہو گا کہ ایک لگانے کے ستر یا زائد ملیں گے۔
اس پیکج میں اللہ کے ساتھ انٹرنیٹ مفت ہے۔ جتنی مرضی چیٹنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کریں ۔ بالکل ان لمیٹیڈ استعمال ۔
آج ہی اس 2in1پیکج کو استعمال کرتے ہوئے اپنی انسانیت کی ونڈوز کو ریپئیر یا ری انسٹال کریں اور بے شمار فائدے بونس میں پائیں۔ یہ پیکج بالکل مفت ہر جگہ پر دستیاب ہے۔




بھئی یہ بدر الزمان صاحب نے کمال خوبصورت بات کی ہے۔
اللہ کے ساتھ جو کنیکٹیویٹی ہے وہ واقعی مفت اور ان لیمیٹیڈ ہے بس یہ ہے کہ شیطان مردود ہمہ وقت موڈیم کی سیٹینگز کرپٹ کرنے پہ چوکس و کمر بستہ رہتا ہے۔ بس اس کو جیتنے نہیں دینا ہوتا۔ لیکن یہ کام مشکل ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خوب بھیّا جواب نہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
[...] اس پر بدرالزمان کا تبصرہ بھی فکر انگیز ہے جسے خرم نے الگ تحریر کی صورت میں بھی شائع کیا ہے: ۔۔۔خوش قسمتی سے انسانیت کی سی ڈی اور User’s Manual نہ صرف موجود بلکہ Scratch & Errors Free ہے۔ یہ 2 in 1 پیکج قرآن کہلاتا ہے۔ جب آپ اس کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ کے اندر کی ونڈو ریپئر ہونے لگ پڑتی ہے۔اسکے ا یررز ختم ہو جاتے ہیں۔۔۔ (مکمل تحریر پڑھیں) [...]