آج دال بھی چلےگی پنجابی کا لطیفہ
آج دال بھی چلےگی پنجابی کا لطیفہ
میرا ایک دوست پٹھان تھا میں اس کو اکثر پٹھانوں کے لطیفے سنایا کرتا تھا میرے سامنے تو وہ ہنسا کرتا تھا لیکن جب ہم دونوں دور ہو گے تو ایک دن اس کا ایس ایم ایس آیا اس نے ایس ایم ایس میں لکھا خرم بھائی میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں آپ بہت اچھے انسان ہیں لیکن مجھے آپ کی ایک بعد اچھی نہیں لگتی تھی وہ یہ کہ جب آپ مجھے پٹھانوں کے لطیفے سناتے تھے تو مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔ اس وقت مجھے بہت افسوس ہوا اس کی یاد میں ایک پنجابی کا لطیفہ آپ سب کو سنا رہا ہوں یاد رہے کہ میں خود پنجابی ہوں
ایک پنجابی روز گھر میں دال کھایا کرتا تھا ایک دن وہ ایک ہوٹل میں چلا گیا اور ہوٹل میں پوچھا کیا کیا پکا ہے پنجابی کو بتایا گیا۔ چکن کڑائی، چکن فرائی، قیمہ، آلو مٹر وغیرہ وغیرہ اور آخر میں بتایا گیا کہ دال بھی پکی ہے اس پر پنجابی نے سوچ کر کہا ہممممممممم چلو آج” دال بھی” چلے گی۔
یہ لطیفہ مجھے ایک پھٹان نے ہی سنایا ہے




مختلف قوموں کے عادات و مزاج کو سامنے رکھ کر مختلف لطائف بنائے گئے ہیں۔ یوروپ میں اسکاٹش کنجوس مشہور ہیں۔ اور کنجوسی کے بے شمار لطیفے ان سے منسوب ہیں۔ یہودیوں کی کنجوسی تو ضرب المثل ہے۔ ہمارے یہاں بھی لکھنوی بیجا آداب کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ اور حیدر آبادیوں کے قاف کا خ بولنے پہ تو مشتاق یوسفی نے کئ صفحے لکھ دئیے۔ بہاریوں کو بھی کس نے چھوڑا اور دہلی والے کس سے محفوظ رہے۔ میرے بہت سے پنجابی دوست تو خاصے ہوشیار تھے اور ہمارے کچھ کہنے سے پہلے ہی یہ ڈکلیئر کر دیتے تھے کہ پینڈو ہیں ناں ہم۔ جبکہ کئ پٹھان دوست اپنے ذہین ہونے کا تذکرہ اس خیال سے کرتے تھے کہ کیسے نادر روزگار ہیں ہم۔ مجھے اپنے ایک شیعہ دوست سے ہی پتہ چلا کہ شیعوں کو کھٹمل کہتے ہیں وہ بھی اس لئیے کہ انکے ایک سوڈانی دوست نے انکی طرف اشارہ کر کے کہا کہ کھٹملوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔ خیر، میری بہت ساری عادتیں تو ایسے ہی دوستوں نےخراب کی ہیں۔ سچ ہے انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے۔
ایکدوسرے کا مزاج سمجھتے ہوں اور بے تکلفی ہو تو مختلف چیزیں چل جاتی ہیں ورنہ محتاط رہنا پڑتا ہے۔ لیکن پھر بھی کبھی کبھی کوشش کر لینے میں کوئ حرج نہیں۔ اس طرح برداشت پیدا ہوتی ہے۔ اور کبھی اپنی اور کبھی دوسرے کی برداشت آزما لینے میں کیا حرج ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
“دال بھی” کو کوٹ کر دینا چاہئے تھا خرم بھیا ورنہ ہم جیسوں کو آخری فقرہ دوبارہ پڑھنا پڑ سکتا ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
ابن سعید بھائی اب ٹھیک ہے کیا
اس تبصرے کا جواب دیں
اب سعد
لطیفہ تو بس ٹھیک ہی تھا مگر آخر میں لفظ ” پھٹان ” نے مزہ دوبلا کر دیا اس کی تصحیح نہ کریں اور اسے ایسے ہی رہنے دیں
اس تبصرے کا جواب دیں