سات مارچ مُسدّس حالی کا دن
مجھے نہیں پتہ کہ سات مارچ کو کیا ہوا تھا اور میں کیوں ایسا کر رہا ہوں۔ اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے اور نا ہی مجھے پتہ ہے لیکن میں نے 20 فروری کو ہی فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنے بلاگ پر مسدس حالی مکمل پوسٹ کروں گا اس کے لیے مجھے اردو محفل سے مسدس حالی کاپی کرنی پڑی جو کہ محمد وارث صاحب نے اور اعجاز عبید صاحب نے اردو محفل میں پوسٹ کی تھی۔ میں نے اسی دن ہی سوچ لیا تھا کہ ایک ہی دن میں ساری مسدس حالی بلاگ پر پوسٹ کر دوں گا اور اس لیے آج ایک دن پہلے ہی آپ سب کو بتا رہا ہوں کہ کل میرے بلاگ پر مسدس حالی پوسٹ کی جائے گی جس کی وجہ سے اردو سیارہ پر مسدس حالی ہی نظر آئے گی اس لیے ایک دن تو آپ کو برداشت کرنا ہی پڑے گا اس کے بعد جو کچھ بھی پوسٹ کروں گا مختصر مختصر روز پوسٹ کروں گا شکریہ
ٹیگز




اچھا ابھی مسدس ھالی آنی ہے؟ :O
کوئی بات نہیں یار
جہاں روز برداشتے ہیں وہاں ایک دن اور سہی
اس تبصرے کا جواب دیں
جناب آپ نے پيشگی تڑياں کيوں دينا شروع کر دی ہيں ؟
اگر کل آپ کے بلاگ پر مولانا حالی کی يہ نظم نہ پائی گئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اے خاصہءِ خاصانِ رُسل وقتِ دعا ہے
اُمت پہ تيری آ کے کے عجب وقت پڑا ہے
اور ہاں آپ کے چھاپتے ہی ميں مسدسِ حالی ايکدم سے چوری کر لوں گا ۔ ميری مسدس حالی کی کتاب بھی تو کسی نے ميرے کالج کے زمانہ ميں چوری کر لی تھی
اس تبصرے کا جواب دیں
حالی آ نہيں رہا حال تو ٹھيک ہے ناں
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ آپ سب کا میں کچھ مصروف تھا بلک آج کل بہت مصروف ہوں اس لیے دیر ہو گی ڈفر بھائی آپ کو تو میں پہلے بھی ایک دفعہ بتا چکا تھا کہ 7 تاریخ کو دیکھ لیجئے گا افتخار انکل آپ کو پورا حق ہے
اس تبصرے کا جواب دیں